پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کابل میں آج سردارداﺅد خان ہسپتال کے نزدیک دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گرد حملہ میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اس دہشت گرد حملے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے، ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے، ہم اس دہشت گردی کے اس بہیمانہ واقعہ کا شکار ہونے والوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔

یاد رہے آج صبح افغان دارالحکومت کابل میں فوجی اسپتال کے قریب یکے بعد دیگرے  دو دھماکوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں سردار محمد داؤد خان ملٹری اسپتال کے قریب پہلے ایک دھماکہ ہوا  جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

مقامی اسپتال ذرائع کا کہنا  ہے کہ اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی کسی عسکری تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

The post پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email