گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 263 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 263 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14510نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید2  مریض انتقال کر گئے ہیں ، اموات کی مجموعی تعداد7571ہوچکی ہے ، آج مزید163مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد450194ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک6442909نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک469685 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت11920مریض زیر علاج ہیں ، 11693 گھروں میں،24آئسولیشن سینٹرز میں اور203مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 199 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے263نئے کیسز میں سے70 کا تعلق کراچی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی 25، ضلع شرقی 15،ضلع غربی 10، ضلع جنوبی 9،  ضلع وسطی 7 اور  ملیر میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 24،ٹنڈو محمد خان 22،ٹھٹھہ 16، سانگھڑ اور شہید بے نظیر آباد 14۔ 14،  خیرپور 12، سجاول، تھرپارکر اور ٹنڈو الہ یار9۔ 9، جامشورو،شکارپور، مٹیاری اور میرپورخاص 8۔ 8، سکھر 7، بدین، لاڑکانہ اور گھوٹکی 6۔ 6،عمرکوٹ4، جیکب آباد میں سے  2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 263 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email