اب حکومت کے یوم احتساب کا وقت ہے، احسن اقبال 

مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب حکومت کے یوم احتساب کا وقت ہے۔

ن لیگی رہنما و سابق وزیرداخلہ احسن اقبال  نے کراچی میں پیپلزپارٹی کےرہنماخورشید شاہ  سے ان کی  رہائش گاہ  پر ملاقات کی۔

 خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی کے لئے بہت سارے دوست بنائے ہیں ۔   اظہار یکجہتی پر  ن لیگی رہنما احسن اقبال کے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ایسی باقاعدہ اطلاعات نہیں کہ ملک میں انتشار پھیلایا گیا ہے کسی جنرل کو چیئرمین بنایا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے مزید  کہا کہ اب   حکومت کے احتساب کی باری ہے، وفاق کو مضبوط کرنے کے لئے ایک ہی راستہ ہے  کہ اس ملک کو آئین کے مطابق چلایا  جائے ۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ   حکومت نے خود کو این آر او دے دیا،اپوزیشن رہنما مقدمات  میں سرخرو ہوکر نکلے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کردی ہے، اب حکومت کے یوم احتساب کا وقت ہے۔

The post اب حکومت کے یوم احتساب کا وقت ہے، احسن اقبال  appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email