پیٹرولیم تنظیموں کا خیبر پختونخوا میں 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم تنظیموں نے خیبر پختونخوا میں 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان اور ملک خدا بخش نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کے حوالے سے کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال سے کمیشن بڑھانے کے وعدے پر عمل نہیں ہوا ، مہنگائی اور پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث  کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے ، ہماری حالت انتہائی خراب ہے ، اخراجات بڑھ گئے ہیں ، انصاف سے کمیشن حکومت دے گی تو ٹھیک ہے ، ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ماسوائے اسکے کاروبار بند کردیں۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہم مجبور ہوکر اپنے پیٹرول  پمپس بند کردینگے ، ملک میں 3 ماہ سے کوئی وزیر پیٹرولیم نہیں ہے ، بجلی لیبر کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے ، 5 فیصد کا وعدہ کیا گیا تھا اسے انتہائی کم سطح پر لے آئے ہیں ، حکومت لیز ختم کروا دے ، ہم ڈیلرز ایمانداری سے اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ 6 فیصد کمیشن کردیا جائے ہم کچھ کم پر بھی تیار ہیں ، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 2 روپے کمیشن ہے ، 2 روپے میں ہمیں صرف 50 پیسے ملتے ہیں ، حکومت نے کمیشن مین اصافہ نہ کیا تو 5 نومبر سے پیٹرولیم ڈیلرز اپنا کاروبار بند کرینگے۔

The post پیٹرولیم تنظیموں کا خیبر پختونخوا میں 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email