اداکار اکشے کمار کی میم نئے انداز میں وائرل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم سوریاونشی کے پروموشن کے لئے فلم ہیرا پھیری کے مشہور میم کو دوبارہ بنا کر شیئر کردیا۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم سوریاونشی کی ریلیز کا فلم ہیرا پھیری کے مشہور سائیڈ پوز میں انتظار کرتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سائیڈ والا سویگ۔

 ان کا یہ پوز فلم وریاونشی کی 5 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کا انتظار کرنے کے لئے ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنے مداحوں سے ان کے پسندید پوز میں ہیش ٹیگ (Waiting Pose For Sooryavanshi )کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرنے کا بھی کہا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کترینہ کیف نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیرا پھیری کے مشہور سائیڈ پوز میں انتظار کرتے ہوئے اپنی بہن ایزابیل کیف کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اکشے کمار اس وقت فلم سوریاونشی کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ رواں سال 5 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔

معروف بھارتی ہدایت کار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ بھی جلوہ گرہوں گے۔

یہ فلم مارچ 2020 میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش صورتحال کے باعث کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی۔

 

 

 

 

The post اداکار اکشے کمار کی میم نئے انداز میں وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email