اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی سالگرہ کیسے منائی ؟ تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے گزشتہ روز اپنی 48 ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی۔

ایشوریا رائے بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی کے اس اہم دن کے موقع پر اپنی والدہ برندیا رائے کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی ۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شوہر اور بیٹی کے لئے لکھا کہ میں آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی۔

یشوریا نے اپنی والدہ کے لئے لکھا کہ  میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں ، آپ کی بےغرض محبت اور شفقت کا شکریہ۔

دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے کے لئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhishek Bachchan (@bachchan)

انہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو بیگم ۔

ابھیشیک بچن نےایشوریا رائے کا انہیں ایک مکمل اور خوبصورت فیملی دینے کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔

The post اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی سالگرہ کیسے منائی ؟ تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email