راکھی ساونت نے جاوید شیخ کو بہترین اداکار قرار دیدیا

پاکستان کے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ کی بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

راکھی ساونت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

شئیر کی گئی ویڈیو میں راکھی ساونت نے جاوید شیخ کو بہترین اداکار قرار دے دیا ہے۔

راکھی ساونت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جاوید شیخ بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار ہیں۔

اس سے قبل دبئی میں فلم فیئر مِڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں راکھی ساونت  پاکستانی ستاروں سے مل کر خوش دکھائی دے رہی تھیں۔

انہوں نے پاکستان فنکاروں فیصل قریشی، اعجاز اسلم، عائشہ عمر، نوید رضا اور دیگر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

The post  راکھی ساونت نے جاوید شیخ کو بہترین اداکار قرار دیدیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email