جاری اور نئے ترقیاتی کاموں کو بند نہ کیا جائے، جام کمال

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ جاری اور نئے ترقیاتی کاموں کو بند نہ کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کا بہت انحصار اس کے پی ڈی ایس پی پر ہے، گزشتہ تین سالوں سے ہم اسے کامیابی سے انجام دے رہے ہیں، جاری اور نئے ترقیاتی کاموں کو بند نہ کیا جائے۔

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ حکومت نجی کمپنیوں کی طرح کام نہیں کرتی اور میرا پرزور مشورہ ہے کہ تمام کام دوبارہ شروع کیے جائیں۔

The post جاری اور نئے ترقیاتی کاموں کو بند نہ کیا جائے، جام کمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email