سعدرضوی کی رہائی پر گلدستہ لے کر ملاقات کیلئے جاؤں گا، رہنما پی ٹی آئی

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سعدرضوی کی رہائی پر گلدستہ لے کر ملاقات کیلئے جاؤں گا۔

سینیٹراعجاز احمد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی معاہدہ خوش آئند ہے اور پرامید ہوں کہ معاہدہ جلدی پایہ تکمیل پر پہنچے گا۔

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹراعجاز احمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے سیاسی معاملات پرگفتگو جلد شروع کریں گے اور سعدرضوی کی رہائی پرگلدستہ لے کر ملاقات کیلئے جاؤں گا۔

The post سعدرضوی کی رہائی پر گلدستہ لے کر ملاقات کیلئے جاؤں گا، رہنما پی ٹی آئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email