تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے بااختیار بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے با اختیار اور با مقصد بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت اسلام آباد بلدیاتی نظام ایکٹ 2021ء کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی اعوان، ایم این اے راجہ خرم نواز، سیکرٹری قانون، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسد عمر کو بریفنگ دی گئی کہ بلدیاتی نظام ایکٹ 2021ء کی سفارشات کا دو حصوں پر مشتمل مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، پہلا حصہ میٹرو پولیٹین اسلام آباد جبکہ دوسرا حصہ نیبرہڈ کونسل پر مشتمل ہوگا، میٹرولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں پورے اسلام  آباد سے براہ راست میٸر کا انتخاب کیا جاٸے گا، میٸر کے علاوہ مجموعی طور پر میٹرولیٹن کارپوریشن 70 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ میٹرولیٹن کارپوریشن 45 جنرل سیٹیں، 10 خواتین، 3 نوجوانوں کی ، 3 اقلیتی برادری، 3 تاجر ، 3 مزدور/ کسان ، 3 سینٸر سٹیزنز کی سیٹوں پر مشتمل ہیں، سیٹوں میں سے 25 خصوصی سیٹیں کا پینل منتخب میٸر کا امیدوار جیتے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 45 جنرل سیٹیں ہر مئیر کے امیدوار کو ان کے پول کردہ ووٹوں کے تناسب سے تقسیم ہوگی، بلدیاتی نظام کے دوسرے حصے کے تحت پورا اسلام آباد مجموعی طور پر 100 نیبرہڈ کونسل پر مشتمل ہوگا، 5 مخصوص نشتیں اور چئیر پرسن کے علاوہ 4 کونسلر کے الیکشن پر براہ راست الیکشن ہوں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مخصوص نشستوں پر 2 خواتین، 1 اقلیت، 1 یوتھ اور 1 سینٸر سٹیزن کی نشت ہے جس کا انتخاب منتخب چئیر پرسن کرے گا، اسلام آباد کے مستقبل کے تمام ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد ، پلاننگ اور بشمول اسلام آباد ماسٹر پلان کو لوکل گورنمنٹ دیکھے گا، سی ڈی اے ایک ریگولیٹر کا کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے بااختیار اور بامقصد بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے، نیا بلدیاتی نظام اسلام آباد کے شہریوں کو گھر تک سہولیات دینے کا پابند ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد کے بلدیاتی نظام ایکٹ کی سفارشات پر مشتمل مسودہ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایات کردی۔

The post تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے بااختیار بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email