شہریار منور کی معروف بھارتی اداکارہ سے ملاقات، تصویر وائرل

معروف پاکستانی اداکار شہریار منور کو بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے ساتھ دبئی میں ڈنر کرتے دیکھا گیا۔

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب اداکار شہریار منور کو اپنی شارٹ فلم پرنس چارمنگ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ ملا ۔

دونوں اداکاروں کی ڈنر پر اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس تصویر میں دیپیکا پڈوکون کو کالے رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جبکہ شہریار منور نیلے رنگ کی شرٹ اور سفید جینس پہنے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا اس وقت متحدہ عرب امارات میں اپنی فلم فائٹر کی شوٹنگ کے لئے موجود ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار ریتک روشن بھی نظر آئیں گے۔

The post شہریار منور کی معروف بھارتی اداکارہ سے ملاقات، تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email