پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم نے وننگ کمبینیشن برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بلے بازوں کو آزمان چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلے گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، جہاں یہ اپنے ابتدائی تینوں میچز میں کامیاب ہوچکی ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے پھر تیسرے میچ میں افغانستان کو 4 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

The post پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email