شاہ رخ خان کی بہن کی ویڈیو وائرل ؛ مداح حیران

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بہن شہناز لالہ رخ خان کی ایک ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا۔

شاہ رخ کی بہن شہناز لالہ رخ کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر کرسی پر بیٹھے حیران و پریشان دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہناز لالہ رخ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ شاہ رخ خان کی بہن کی نجی زندگی ہے لہٰذا فوٹو گرافرز کو ایسی ویڈیوز شیئر نہیں کرنی چاہئیے۔

The post شاہ رخ خان کی بہن کی ویڈیو وائرل ؛ مداح حیران appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email