کابل: فوجی اسپتال کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے

افغان دارالحکومت کابل میں فوجی اسپتال کے قریب یکے بعد دیگرے  دو دھماکے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں سردار محمد داؤد خان ملٹری اسپتال کے قریب پہلے ایک دھماکہ ہوا  جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق کچھ ہی دیر بعد پہلے سے زیادہ زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے اور فائرنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

فوری طور پر کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی ہے۔

طالبان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی کسی عسکری تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

The post کابل: فوجی اسپتال کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email