سی اے اے کے برطرف ملازمین سراپا احتجاج

  سی اے اے کے برطرف ملازمین کی جانب سے  سی اے اے ہیڈکوارٹر کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمین کا ڈی جی سی اے اے سے ملازمت پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ملازمین کوحالیہ دنوں میں برطرف کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں  مجموعی طور 194 ملازمین کو سی اے اے انتظامیہ نے ملازمت سے برطرف کیا تھا جبکہ ملازمین سی اے اے کے مختلف شعبوں میں ملازمت پر تھے۔

خیال رہے کہ ملازمت سے برطرف خواتین ملازمین بھی احتجاج میں شامل ہیں

The post سی اے اے کے برطرف ملازمین سراپا احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email