کیا آپ کو یہ تصاویر حرکت کرتی نظر آرہی ہیں؟ جانیے اس کی حقیقت

کیا آپ کو دکھائی دی جانے والی تصویر حرکت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے ؟

دراصل یہ تصاویر حرکت نہیں کر رہی ہیں بلکہ ایک تصاویر کو ایسے ڈھنگ سے بنایا گیا ہے کہ دیکھنے والے کو اس میں حرکت محسوس ہو۔

اس حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ دماغ دھوکہ اس وقت کھاتا ہے جب وی 4 مکمل ہوتا ہے اور وی 5 اپنا کام شروع کرتا ہے۔

وی 5 دماغ کا وہ حصہ ہے جو حرکت کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے جبکہ وی 4 رنگ اور شکل پہنچاننے میں مدد کرتا ہے اور اس دوہرے فنکشن کے باعث ہمیں یہ دھوکہ ہوتا ہے۔

جیومیٹریکل ڈیزائن:

جیومیٹریکل ڈیزائن کی خاص بات یہی ہوتی ہے کہ اس کو جس جگہ سے دیکھو وہ مکمل اور ایک جیسا لگتا ہے اور پھر جب illusion کی صورت میں دیکھو تو ان کا اوپری حصہ گھومتا ہوا نظر آتا ہے۔

اس تصویر میں بالکل ایسا ہی ہے، لیکن چونکہ دائروں کی تعداد زیادہ ہے اس لئے ایک وقت میں پہچاننا آسان نہیں، لہٰذا یہ ہمیں گھومتے دکھتے ہیں۔

بلیک ہول:

آپ کو بھی یہاں بلیک ہول حرکت کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہوگا چونکہ اس کے اندر جتنے بھی خانے ہیں ان کو رنگ کرتے وقت فکس نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ آپ کی نظروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

حرکت کرتا ہوا پھول:

یہ تصویر غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ یہ سورج مکھی کا پھول ہے جس کو شروع میں تو تکونی پتیوں کے ساتھ بنایا گیا ہے اور پھر اس کے بعد پولکا ڈاٹ جیسے گول دائروں کی صورت میں بنایا گیا ہے۔

The post کیا آپ کو یہ تصاویر حرکت کرتی نظر آرہی ہیں؟ جانیے اس کی حقیقت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email