لاہور میں اسموگ کی صورت حال محفوظ حد سے تجاوز کر گئی ہے، عمران سکندر بلوچ

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی صورت حال محفوظ حد سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپنے جاری کرہ بیان میں عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ اسموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن ، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہو سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  شہری باہر نکلتے وقت ماسک اور عینک کا  استعمال کریں۔

دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون نے کہا ہے کہ ہاتھ اور منہ بار باز دھوئیں اور گلے کی خراش کی صورت میں غرارے کریں۔

ڈاکٹر ہارون کا کہنا تھا کہ سانس کے دائمی امراض میں مبتلا مریض خصوصی احتیاط کریں کیونکہ  سردیوں میں فضائی آلودگی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔

The post لاہور میں اسموگ کی صورت حال محفوظ حد سے تجاوز کر گئی ہے، عمران سکندر بلوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email