پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان  کی جانب سے بیلسٹک میزائل شاہین ون کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون میزائل 650 کلومیٹر کے ہدف تک ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل لانچ کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریاں جانچنے کی مشقوں کا حصہ تھا۔

ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے میزائل لانچ کی مشق کا مظاہرہ دیکھا جبکہ اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، سائنسدان، انجینئرز بھی اس اہم موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مشق میں حصہ لینے والی فورسز نے اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس سے قبل  پاک فوج کی جانب سے رواں برس 29 اگست کو زمین سے زمین پرمار کرنیوالے بیلسٹک میزائل غزنوی کا  بھی کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

غزنوی میزائل 290 کلومیٹرتک ہر قسم کے وارہیڈزلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدرمملکت پاکستان عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی غزنوی میزائل کےکامیاب تجربہ پرقوم کومبارکباددی گئی  تھی۔

Print Friendly, PDF & Email