بھارت شدید انتہا پسندی کے زیر اثر ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت شدید انتہا پسندی کے زیر اثر  ملک ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  سب سے بڑی جمہوریت کا دعوے دار ملک بھارت شدید انتہا پسندی کے زیر اثر ہے۔ انہوں نے  کہا کہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 100 روز سے زائد ہوچکے ہیں، کشمیری رہنماؤں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے بھی اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email