وکی پیڈیاکےشریک بانی کی’ڈبلیوٹی سوشل‘ویب سائٹ متعارف

کی پیڈیاکےشریک بانی جیمی ویلزنےنئی سوشل ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پردنیا کےہرموضوع پر مفت معلومات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کانٹینٹ ویب سائٹ ’وکی پیڈیا‘ کے شریک بانی جمی ویلزنےفیس بک اورٹوئٹرکے مقابلےکی نئی سوشل ویب سائٹ متعارف کرادی ہے۔

جمی ویلزکی جانب سے ’ڈبلیو ٹی سوشل‘ کے نام کی متعارف کرائی گئی سوشل ویب سائٹ دراصل ان کی جانب سے 2 سال قبل متعارف کرائی گئی نیوز ویب سائٹ ’وکی ٹربیون‘کا تسلسل ہے۔

جیمی ویلز ویب سائٹ

جیمز ویلز نےاس نئےسوشل میڈیا پلیٹ فارم کوایک ماہ قبل آزمائشی بنیادوں پرمتعارف کرایا تھاتاہم اب اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرادیا گیا۔

جمی ویلز نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی جانب سے متعارف کرائی گئی سوشل ویب سائٹ پرایک لاکھ صارفین نےاپنےاکاؤنٹ بنالیے۔

جمی ویلز کاکہناتھاکہ ان کی جانب سےمتعارف کرائی گئی سوشل انفارمیشن ویب سائٹ جہاں ایک طرف فیس بک اورٹوئٹر کی طرح کام کرے گی، وہیں وہ منفردبھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوں کہ فیس بک اورٹوئٹرصحافتی اداروں کاموادپھیلانےکےلیےایڈوٹائزنگ کی مدمیں پیسےکماتےہیں اس لیے وہاں پرکمائی کی لالچ میں صارفین تک غلط معلومات بھی پھیلائی جاتی ہے۔

جمی ویلزکےمطابق ’ڈبلیو ٹی سوشل‘ پراشتہارات نہیں دیےجائیں گےالبتہ اس فورم پرلوگوں سے’ڈونیشن‘ کا مطالبہ کیاجائےگا۔

جمی ویلزنےبتایا کہ یہ استعمال کرنے والے صارف پرانحصارہےکہ وہ ’ڈبلیو ٹی سوشل‘ کو ’ڈونیشن‘ فراہم کرتاہےیانہیں، کیوں کہ ویب سائٹ میں ڈونیشن کے فیچرکواسکپ کرنےکاآپشن بھی دیا گیا ہے۔

انہوں نےامید ظاہرکی کہ بغیرکسی معاوضےاورکمائی والی ان کی سوشل انفارمیشن ویب سائیٹ پرلوگ دوسرے افراد تک درست اور معنی خیزمعلومات پہنچانےکاکارنامہ سرانجام دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email