بل گیٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین شخص بننے میں کامیاب

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہو ئے پہلی پو زیشن حا صل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلومبرگ کی جانب سے دنیا کے امیر ترین شخصیات کے ناموں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے،جس میں بل گیٹس پہلے نمبر پر مو جو دہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو پہلی مرتبہ بل گیٹس نے دولت میں پیچھے چھوڑا ہے۔
بلومبرگ بلین ایئر کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے کل اثاثہ جات کی مالیت ایک سو 10 ارب امریکی ڈالر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن سے محروم ہونے والے ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک سو 9 ارب امریکی ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

وا ضح رہے کہ بلومبرگ کی جانب سے دنیا کے 5 سوامیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں کسی بھی پاکستانی کا نام شامل نہیں ۔

جاری کی گئی اس فہرست میں امریکا کے 178، چین کے 44، جرمنی کے 32، روس کے 23، ہانگ کانگ کے 20، بھارت کے 17، برطانیہ کے 15، فرانس کے 13، برازیل کے 11، سوئیڈن کے 10، جاپان کے 9، میکسیکو اور اٹلی کے 5، 5 سعودی عرب اور تائیوان کے 4،4 کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی شخصیات بھی شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email