موبائل ایپس جو آپ کے فون کی خفیہ اسکرین ریکارڈنگ کر رہی ہیں

فیس بک کے مشہور عالم کیمرج اینالاٹیکا اسکینڈل کے بعد انٹرنیٹ خصوصاً اسمارٹ فون صارفین میں اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کے حوالے سے آگہی پیدا ہوئی ہے۔ اور اس ضمن میں آئے روز نئی تحقیق سامنے آرہی ہے۔  ایسی ہی ایک تحقیق کے مطابق اسمارٹ فون میں نصب کئی ایپس فون کی اسکرین خفیہ طور پر ریکارڈ کر رہی ہیں۔

برطانیہ کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی سے منسلک تحقیق دانوں نے ایک سال پر مشتمل تحقیق کے بعد یہ دریافت کیا ہے کہ آپ کا اسمارٹ فون تو آپ کو نہیں "سن” رہا البتہ بیسیوں ایسی ایپس ہیں جو کہ آپ کے فون کی اسکرین کو خفیہ طور پر ریکارڈ کر کے آپ کی نگرانی کر رہی ہیں۔

تحقیق کے مطابق 9 ہزار سے زائد ایسی ایپس پائی گئیں جو کہ فون کے کیمرہ اور مائیکروفون تک رسائی رکھتی تھیں۔ البتہ ان ایپس نے سے فون کی آڈیو ریکارڈنگ کی بجائے اسکرین ریکارڈنگ کو خفیہ نگرانی کا محور بنایا ہے۔ اور وقتاً فوقتاً اسکرین شاٹ لے کر یا ویڈیو ریکارڈ کر کے مختلف سرورز پر بھجوا رہیں ہیں۔

اگر آپ اپنی معلومات کے تحفظ اور انٹرنیٹ سیکیورٹی کے حوالے سے حساس ہیں تو درج ذیل لنک پر جا ایسے تمام سرورز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جہاں آپ کا ڈیٹا خفیہ طور پر بھجوایا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email