فیس بک کا ایک اور "نیا” فیچر، میموریز

فیس بک نے Memories کے نام سے ایک نیا پیج بنایا ہے جو On This Day کی توسیع ہے۔ ایک فضول سا فیچر جس میں فیس بک آپ کی اپنی مشہور پرانی پوسٹس اٹھاتا ہے اور اسے :ماضی کی یادیں” کہتا ہے۔ اب لگتا ہے یہ آپ پر آپ ہی کی یادوں کی مزید گولا باری کرے گا اور ساتھ ہی آپ کی نیوز فیڈ لوگوں کی "یادوں” سے مزید بھرنے لگی گی۔

نیا میموریز پیج، جس کا اعلان فیس بک نے آج کیا ہے، روایتی On This Day میں اس روز بنائے گئے دوستوں، ہفتہ وار اور ماہوار خلاصوں اور کسی مخصوص دن پر لاگ اِن نہ ہونے پر رہ جانے والی یادوں کو دہرائے گا۔ یعنی یہ ویسا ہی فیچر ہے بس نیوز فیڈ میں ہر روز مزید گند بھرے گا۔

On This Day ابتداء میں ایک دلچسپ سہولت تھی لیکن اب تو یہ فیس بک کی نیوز فیڈ پر مصیبت ہی بن گیا ہے۔ اگر آپ اسے ماضی کی کوئی یاد آوری سمجھتے ہیں تو آپ کے لیے بہت اچھا ہے اور فیس بک کے مطابق ایسے کئی ملین صارفین ہیں۔

رواں سال جن مشکلات سے فیس بک گزرا ہے اس میں صارفین کو بارہا یہ یاد دلانا کہ اس کے پاس صارفین کا کون کون سا ڈیٹا ہے اتنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔ پھر یہ فیس بک کی سب سے مایوس کن خصوصیت میں سے ایک ہے کیونکہ ان یادوں کو بامعنی یا اہم ہونے کی وجہ سے نہیں پیش کای جاتا۔ عموماً تو یہ زیادہ لائیکس پانے والا ہی مواد ہوتا ہے۔ پھر کئی یادیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ دہرانا نہیں چاہتے جیسا کہ کسی بچھڑے ہوئے کی کوئی یاد۔

ہاں! اس روز بنائے گئے دوستوں کا فیچر پھر بھی سمجھ آتا ہے اور فیس بک Friendaversary کارڈز جیسی بے وقوفانہ حرکت کے ذریعے ویسے ہی نیوزفیڈ کا حشر کر چکا ہے اس لیے یہ کوئی نیا فیچر نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email