فیس بک پر خون عطیہ کرنے کا نیا فیچر

فیس بک لایا ہے بلڈ ڈونیشن کا نیا فیچر۔ جس کے ذریعے کہیں بھی اپنے قریب موجود خون عطیہ کرنے والے افراد سے رابطہ کیا جا سکے گا۔

آپ نے اکثر فیس بک پر دیکھا ہو گا کہ جب کسی کو خون کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ فیس بک پر اسٹیٹس لکھ کر اسے شیئر کرنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ درخواست پہنچ سکے اور کوئی خون عطیہ کرنے والا فرد مل سکے۔

اب فیس بک نے اس کام کو انتہائ آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیس بک کے اس نئے فیچر کے تحت جو لوگ خون عطیہ کرنا چاہیں وہ ’’بلڈ ڈونر‘‘ کے طور پر رجسٹر ہو سکیں گے۔

Facebook-Become-a-donor

بلڈ ڈونر بنتے وقت انھیں اپنے خون کا گروپ اور رابطے کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔

اس طرح جب کسی کو خون کی ضرورت ہو گی تو وہ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے خون عطیہ کرنے کی درخواست کریں گے۔ فیس بک کا یہ فیچر فوری طور پر جہاں خون کی ضرورت ہو گی اس کے قریب موجود بلڈ ڈونرز کو نہ صرف تلاش کرے گا بلکہ اس بات کا بھی خیال رکھے گا کہ جو خون ضرورت ہو صرف اسی بلڈ گروپ کے بلڈ ڈونرز سے رابطہ کرے۔

آپ بھی درج ذیل ربط پر جا کر بطور بلڈ ڈونر رجسٹر ہو سکتے ہیں:

بلڈ ڈونر بنیں

facebook-donateblood

بشکریہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ

Print Friendly, PDF & Email