سام سنگ،گلیکسی فولڈ موبائل 30 ملکوں تک فروخت ہوگا

جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے اپنے گلیکسی فولڈ موبائل کے نیٹ ورک کو برازیل، نیوزی لینڈ اور چلی سمیت مزید 30 ملکوں تک توسیع دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

سام سنگ  کا نیٹ ورک پہلے ہی جنوبی کوریا، امریکہ، جاپان اور فرانس سمیت 29 ملکوں پر محیط ہے۔سام سنگ کی سرگرمیوں سے واقف صنعتی ذرائع کے مطابق کمپنی نے اپنے گلیکسی فولڈ نیٹ ورک کی توسیع کا منصوبہ اس کی توقع سے زیادہ طلب کے باعث بنایا ہے۔

یاد رہے  کہ  سام سنگ کا گلیکسی فولڈ موبائل نیٹ ورک 29 ملکوں میں کام کررہا ہے جسے وہ فروری 2020 ء تک مزید 30 ملکوں تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے اس کے گلیکسی سیٹوں کی فروخت 5 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔

یاد رہے کہ اس فون نے زیادہ قیمت کے باوجود بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل   میں سام سنگ کا نیا فولڈ ایبل گلیکسی اسمارٹ فون  لانچ کیا گیا تھا ، سا م سنگ کی جانب سے نیا فولڈ ایبل  گلیکسی  اسمارٹ فون رواں سال ستمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

سام سنگ نے  نئےگلیکسی اسمارٹ فون کی قیمت 1980 ڈالر (تقریباًدو لاکھ 77 ہزار 734 پاکستانی روپے) رکھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی مارکیٹ میں موبائل فون میں نقص کی وجہ سے بین الاقو امی مارکیٹ میں اس کی فروخت روک دی گئی تھی

تاہم بعد ازاں سام سانگ کمپنی نے اعلان کیا تھا  کہ فولڈ ایبل گلیکسی اسمارٹ فون میں آنے والے تمام نقائص کو ٹھیک کردیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email