اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سے ڈیلیٹ فائلیں واپس حاصل کرلیں

جیسے جیسے اسمارٹ فون کا استعمال بڑھتا گیا ہے، اس سے جڑے مسائل بھی بڑھتے گئے ہیں۔ ایسا ہی ایک مسئلہ فون میں سے اہم فوٹو، ایس ایم ایس ، ویڈیو، آڈیو یا کسی رابطہ نمبر کا ڈیلیٹ یا ضائع ہوجانا ہے۔ کمپیوٹر پر تو ڈیلیٹ ہوجانے والے ڈیٹا کو بحال یا ریکور کرنے کے لیے درجنوں سافٹ ویئر دستیاب ہیں تو کیا ایسا کوئی سافٹ ویئر موبائل فون کے لیے بھی ہے؟

جی ہاں، اگر آپ سے غلطی یا حادثاتی طور پر اینڈروئیڈ فون میں سے کوئی ڈیٹا ڈیلیٹ ہوگیا ہے، یا کسی وائرس کی وجہ سے ڈیلیٹ ہوگیا ہے تو آپ اس ڈیٹا کا بالکل مفت سافٹ ویئر کے ذریعے بحال کرسکتے ہیں۔

یہ مفت سافٹ ویئر EaseUS MobiSaver For Android ہے۔ اس شاندار سافٹ ویئر کے فیچرز جاندار ہیں لیکن قیمت کچھ نہیں ہے۔ اس کے ذریعے آپ ڈیلیٹ یا ضائع ہونے والے پیغامات، فوٹو، آڈیو، تصاویر سمیت ہر طرح کا ڈیٹا ریکور کرسکتے ہیں۔

یہ مفت سافٹ ویئر بیشتر معروف اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز کےساتھ کام کرسکتا ہے۔ یہ صرف انٹرل میموری ہی نہیں بلکہ ایس ڈی کارڈ سے بھی ڈیٹا ریکور کرسکتا ہے۔

اس کا استعمال بہت آسان ہے۔ اسے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیجئے۔ EaseUS MobiSaver For Android Free کو چلائیں اور اپنے فون کو کمپیوٹر/لیپ ٹاپ سے جوڑیں۔ یہ سافٹ ویئر خود کار طریقے سے آپ کے موبائل فون کو اسکین کرکے گا اور آپ کو آگاہ کرے گا کہ کون سا ڈیٹا ریکور ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر / لیپ ٹاپ پر وہ فولڈر اسے بتائیں جہاں ڈیٹا ریکور کرنے کے بعد محفوظ کرنا ہے۔ باقی کام یہ سافٹ ویئر خود کار طور پر انجام دے گا۔

اس سافٹ ویئر کو ونڈوز ایکس پی سے ونڈوز 10 تک پر انسٹال کیا جاسکتا ہے اور یہ چھ ہزار سے زائد اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز میں سے ڈیٹا ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈیٹا ریکوری سافٹ وئیر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں
Print Friendly, PDF & Email