سری لنکاصدراتی انتخابات،سابق صدرمہنداراجاپاکساکےبھائی کامیاب

سری لنکا کےصدارتی انتخابات میں سابق صدرمہنداراجاپاکساکے بھائی گوٹابایاراجاپاکسانےحکومتی امیدوارکوشکست دےدی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کےمطابق حکومتی امیدوارسجیتھ پریما داسانےملک میں گزشتہ روزہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہےاورانہوں نےاپنے حریف گوٹابایا راجاپاکسا کو جیت پر مبارکباد بھی دی ہے۔

سری لنکن میڈیاکےمطابق گوٹابایاراجاپاکساکوانتخابات میں 54 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری سطح پرگوٹابایاراجا پاکسا کی جیت کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے لیکن گوٹابایا راجا پاکسا کے ترجمان نے انتخابات میں جیت کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری اعلان سے قبل  ٹویٹرپرپوسٹ شئیر کرتےہوئےراجاپاکسانےکہا کہ اگرچہابھی تک سرکاری نتائج  کااعلان نہیں  کیاگیاہےلیکن اب ہم فتح کی جانب گامزن ہیں ۔

دوسری جانب راجاپاکساکی جماعت ایس ایل پی پی کےترجمان کا کہنا تھاکہ ملک میں معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی راجاپاکساکی پارٹی کے بنیادی مقصد ہیں۔

واضح رہےکہ گوٹابایاراجاپاکسااپنےبھائی مہنداراجا پاکسا کےدورصدارت میں وزارت دفاع کے سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email