ایک” پُل” سارے شہر کو ویران کر گیا

وادی ریچ اور اجنو کو ملانے والا پل گزشتہ رات نامعلوم افراد نے جلا کر جہاں علاقے کے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے تو وہاں سرکاری پراپرٹی کو نقصان پہنچا کر جرم کا بھی ارتکاب کیا ہے اب چونکہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ ان نامعلوم افراد یا فرد نے پل کو کیوں آگ لگا دی اس کا مقصد شر پھیلانا اور علاقے میں خوف وہراس پھیلانا ہے یا خستہ حالی کی وجہ سے کسی ممکنہ حادثے سے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے پل کو آگ لگادی گئی ہے  دونوں صورتوں میں ان افراد کا یہ فعل قابل مواخذہ ہے کیونکہ یہ تخریب کاری ہی کی ایک صورت ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ وہ اس معاملے میں شفاف تحقیقات کرکے ان افراد کا سراغ لگائیے سننے میں آیا ہے کہ پولیس نے چند افراد سے تفتیش شروع کردی ہے اور واقعے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے تاہم پولیس کو جلد بازی سے کام لے کر پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کے بجائے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر غور کر لینا چاہیے بہرحال یہ پولیس کا کام ہے وہ اپنا کام ہم سے بہتر طور پر نمٹا سکتی ہے فی الوقت ہمیں اس طرف توجہ دینا چاہئے کہ ایک پل کے تباہ ہونے سے کئی ہزار گھرانے محصور ہوچکے ہیں اور گورنمنٹ ہائی سکول اجنو تک پہنچنے کا اب کوئی راستہ نہیں رہا ہنگامی طور پر سب سے پہلے سکول کے ذمہ داروں کو سوچنا ہوگا کہ کیا سکول کو عارضی طور اجنو میں ہی کہیں شفٹ کیا جانا چاہئے یا پل بننے تک سکول بند رہے گا یہ ایک اہم مسلہ ہے کیونکہ طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے دوسری طرف پل نہ بننے کی صورت میں وادی ریچ کے ہزاروں گھرانے محصور ہو کر رہ جائیں گے وہاں تک اشیاء خوردونوش ادویات اور زندگی کی دیگر ضروریات پہچانے کا واحد راستہ یہی پل تھا جو کہ جلا دیا گیا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ  ہمارے عوامی نمائندگان ہنگامی بنیادوں پر اس پل کی تعمیر کے لیے آگے بڑھے تاکہ بروقت علاقے تک رسائی ممکن ہو سکے بصورت دیگر نہ صرف یہاں غذائی قلت پیدا ہوگی بلکہ بیماری کی صورت میں  بھی اریڑیاں رگڑ رگڑ کر مرنے کے سوا کسی ہسپتال میں پہنچنے کا کوئی راستہ نہیں ملے گا۔ منتخب ممبران کو چاہئے کہ اس مسلے کو سنجیدگی سے لیں اور جلد سے جلد یہاں کے لیے عارضی پل بنا کر رابطہ بحال کرنے کی کوشش کرے اور ساتھ ساتھ مستقل پل پر بھی کام شروع کرے کیونکہ انتخابات  بھی ابھی زیادہ دور نہیں ہیں۔ اس پل پر توجہ دینے والے ممبران کو علاقے کے لوگ بھی نہیں بھولیں گے ورنہ وہاں تک ووٹ مانگنے کے لیے بھی جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے  پل کی فوری تعمیر سے جہاں اہلیان علاقہ کی پریشانی کا ازالہ کیا جا سکتا ہے تو وہاں اپنے لیے بھی ووٹ بنک بنانے کا یہ بہترین موقع ہے ضلعی ناظم کی طرف سے پل کو دوبارہ فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان خوش آئند ہے تاہم اس کو عملی جامہ پہنانے کی اشد ضرورت ہے امید ہے کہ ناظم صاحب ذاتی دلچسپی لیکر خود وہاں تشریف لے جائیں گے اور جلد از جلد وادی ریچ کا رابطہ چترال کے دیگر علاقوں کے ساتھ بحال کریں گے

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے