گلگت میں بجلی کی عدم فراہمی اور گندم کی سبسڈی میں کٹوتی کے خلاف احتجاج

گلگت میں بجلی کی قلت، ناقص آٹے کی فراہمی اور گندم کی سبسڈی میں کٹوتی کے خلاف جوٹیال کے مکین سٹرکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ کردیے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔

مظاہرین نے گلگت کے مختلف علاقوں نور کالونی، وحدت کالونی، چیتا کالونی، سیتلائیٹ ٹاؤن اور حسین آباد کالونی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی، غیر معیاری آٹے کی فراہمی اوروفاق کی جانب سے گندم پر دی جانے والی سبسڈی میں کٹوتی کے خلاف گلگت بلتستان اسمبلی کے سامنے شاہراہ قائد اعظم پر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر مذکورہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہو ئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ  محکمہ برقیات گلگت بلتستان  عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے اور اب عوام کو تنگ کرنے کے لیے اسمارٹ میٹر لگا کر عوام کو لوٹا جارہا ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ خوراک پہلے ہی لوگوں کو آٹے کے نام پر چوکر کھلا رہا ہے، اور اب اس پر مزید ستم یہ ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے مختص گندم پر دی جانے والی سبسڈی میں کٹوتی کر کے عوام کو بازار سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

The post گلگت میں بجلی کی عدم فراہمی اور گندم کی سبسڈی میں کٹوتی کے خلاف احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email