روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس کے شہر  سینٹ پیٹرزبرگ میں شدید سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

روسی  محکمہ موسمیات   کے موسمی مرکز فوبوس کے معروف ماہر میخائل لیوس نے کہا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں سرد موسم کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ  میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔  گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 21 ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا تھا ۔

روس کے شمالی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 20.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا  تھا جو کہ 1893 میں اسی دن کے مقابلے میں 0.4 ڈگری  سینٹی گریڈ کم ہے۔

روس کے محکمہ موسمیات کے ماہر نے مزید کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ  میں 21ویں صدی میں دو مرتبہ 14 جولائی 2015 اور 3 جنوری 2002 کو سرد موسم کے ریکارڈ ٹوٹے تھے۔

The post روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں سردی کا 128 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email