2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو بھیج رہے ہیں ، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو بھیج رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تنخواہ دار طبقے کیلئے مہنگائی ہے ، رواں سال 400 ارب روپے ایگری کلچر سیکٹر کو زیادہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1100روپے میں مل رہا ہے ، کراچی میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1456روپے میں مل رہا ہے ، کراچی کے علاوہ پورے ملک میں چینی 90روپے فی کلو مل رہی ہے ، امید ہے آئندہ چند روز میں چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دالوں کی قیمتوں میں استحکام ہے ، کراچی میں اشیاء کی قیمتوں میں کچھ استحکام آیا ہے ، کراچی اوراسلام آباد میں چینی 97روپے فی کلومیں مل رہی ہے ، کھانے کا تیل درآمد کرتے ہیں باہرقیمت بڑھے گی توتیل مہنگا ہو گا ، چاہتے ہیں کہ آڈٹ کے نظام میں مضبوطی لائی جائے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے اقدام کرے ، اشیاء کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے ہرچیزپرسبسڈی نہیں دے سکتے ، حسن اور حسین کو موقع دینا ہے کہ وہ پاپا کی سابق پارٹی کوووٹ دیں ، ای وی ایم کو سمجھے بغیر تنقید کرنے پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اوورسیز پاکستانیوں کی مخالفت سمجھ سے بالاترہے ، ای وی ایم لانے کاواحد مقصد شفاف الیکشن ہیں ، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے ، کابینہ کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔

The post 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو بھیج رہے ہیں ، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email