صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو میں ریسکیو سہولت کا فقدان

صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو میں سہولت کا فقدان عروج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی دور میں تیار ہونے والی ریسکیو 1122 کی بلڈنگ آج تک فعال نہ ہو سکی، کوٹ ادو تونسہ موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے، جاں بحق اور زخمی سڑک پر تڑپتے رہے لیکن ریسکیو سروس وقت پر نہ مل سکی۔

عوام نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے تین سال مکمل تو کرلیے پر ریسکیو آفس کو فعال نہ کروا سکے، ریسکیو 1122 میں نیو ایمبولینسز اور ریسکیو عملہ نہ بھرتی کیا گیا، ریسکیو کی چار ایمبولینسز تحصیل کے بڑے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت دیگر حادثات کیلئے ناکافی ہیں، موجودہ ایم پی اے اشرف خان رند و ایم این اے شبیر قریشی پر ریسکیو بلڈنگ آج بھی سوالیہ نشان ہے۔

The post صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو میں ریسکیو سہولت کا فقدان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email