نیب بلوچستان نے 5 کروڑ سے زائد ریکور کرکے حکومت کے حوالے کردیے

قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے مختلف محکموں کے افسران کی جانب سے لوٹی گئی 5 کروڑ روپے سے زائد رقم کی وصولی کرلی ہے۔

نیب بلوچستان نے گزشتہ چند ماہ سے جاری مختلف کیسز کی تحقیقات کے بعد بد عنوان اور کرپٹ عناصر سے قوم کی لوٹی گئی دولت وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کردی ہے۔ نیب حکام کے مطابق ریکور کی گئی رقم کے 5کروڑ44لاکھ روپے مالیت کے چیک بلوچستان حکومت کو دے دیے گئے ہیں۔

نیب کے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان نے یہ چیک ایک ملاقات میں چیف سیکریٹری بلوچستان مظہر نیاز رانا کے حوالے کیے۔

ریکور کی گئی رقم کے بارے میں نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسے محکمہ فشریز، مال، خوراک اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے کرپٹ افسران سے برآمد کیا گیا ہے۔

لوٹی گئی رقم کی برآمدگی نیب کی جانب سے گزشتہ چند ماہ سے جاری مختلف  کیسز کی تحقیقات کے نتیجے میں کی گئی ہے۔

The post نیب بلوچستان نے 5 کروڑ سے زائد ریکور کرکے حکومت کے حوالے کردیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email