بحیثیت اپوزیشن لیڈر میری یہ ذمہ داری ہے کے عوام تک حقائق پہنچاؤں ، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر میری یہ ذمہ داری ہے کے عوام تک حقائق پہنچاؤں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل پاس ہوتے ہیں ان میں اس طرح کی انگریزی لکھی ہوتی ہے جو عوام تک پہنچ نہیں پاتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرداری اور جاگیردارنہ نظام جو لائے ہیں وہ چور دروازے سے لے کر آئے ہیں ، بل لانے کا طریقہ ہوتا ہے کہ پہلے اس کو انکروڈکشن کیا جاتا ہے پھر اس پر غور ہوتاہے ، یہ چوروں کا بلدیاتی ترمیمی  بل لے کر آئے ہیں۔

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ، ہمیں بل پڑھنے بھی نہیں دیا گیا اور پاس کردیا گیا ، آج افسوس ہوررہا ہے کے اس سے تو ڈکٹیٹرز کا نظام اچھا تھا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میئر کے اختیار بھی چھین لیے گئے ، اس بل سے کافی ادارے بلدیا سے چھین لیے گئے ، بلدیاتی نظام نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنانے کا کہتا ہے ، ہیلتھ ، تعلیم کے اداروں سے کافی اختیار اس بل کے تحت لے لیا گیا ہے ، ہر اختیار صوبائی وزیر نے اپنے نام کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ، پانی کا اختیار بھی لے لیا گیا ، دیہی شہری کا فرق بھی ختم کردیا گیا ، یہ نظام وڈیروں کے لیے ہے ، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، کوئی عام شخص چیئرمین اور میئر نہیں بن سکتا کیوں کے انہوں نے اس بل میں سارے اختیار وڈیروں کو دے دیے ہیں۔

The post بحیثیت اپوزیشن لیڈر میری یہ ذمہ داری ہے کے عوام تک حقائق پہنچاؤں ، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email