میانمار: آنگ سان سوچی کی چارسال قید کی سزا میں کمی کر دی گئی

میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت کی جانب سے دی گئی 4 سال قید کی سزا کو کم کر کے 2 سال کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سان سوچی کوعوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسزا دی گئی تھی۔

سوچی کوسیکشن 505 بی کے تحت 2 برس جبکہ ایک اور قانون کے تحت مزید 2 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ترجمان میانمارفوج کے مطابق سابق صدروِن مائنٹ کو بھی انہیں چارجز کے تحت 4 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ فوج نے ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جبکہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر سخت تنقید کا سامنا رہا تھا۔

The post میانمار: آنگ سان سوچی کی چارسال قید کی سزا میں کمی کر دی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email