شعیب اور ثانیہ شو کی میزبانی کے لئے ہوگئے ہیں تیار

پاکستان کے نامور کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے نئے شو کی میزبانی کے لئے پرعزم  اور تیار نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی اسٹریمنگ سائٹ ’اردو فلیکس‘ کی ایک پریس کانفرنس کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے شو کے حوالے سے خلاصہ کیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

اس کانفرنس کے دوران شعیب اور ثانیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

شو کےحوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے پروگرام کی ہر قسط 1 گھنٹے کے دورانیے کی ہوگی اور اس میں عوام کو خوش کرنے کے لئے بہت کچھ ہوگا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم زندگی بھر ترستے رہے ہیں کہ کب میڈیا کی لائن میں آئنگے اور اب آگئے ہیں تو لوگوں کو بھی ترسائیں گے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

اردو فلیکس کے بانی فرحان گوہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ثانیہ اور شعیب کا یہ شو ہماری عوام اور معاشرے کے لئے کافی مثبت اور بہتر ثابت ہوگا۔

The post شعیب اور ثانیہ شو کی میزبانی کے لئے ہوگئے ہیں تیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email