‏2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لیے مشکل ترین سال رہا، شیری رحمان

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لیے مشکل ترین سال رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیری رحمان نے لکھا ہے کہ مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 

شیری رحمان نے لکھا کہ مہنگائی 11.5 فیصد ہو گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 2021 میں اشیاء ضروریت کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

 شیری رحمان نے لکھا کہ ‏جنوری 2021 میں روٹی 7 روپے کی تھی اور اب 12 روپے کی ہو چکی ہے جبکہ نان 12 روپے سے 20 روپے کا اور آٹے کی قیمت میں بھی %10 سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ چاول 130 روپے سے 200 روپے کلو ہو چکے ہیں۔

شیری رحمان نے لکھا کہ وزیر اعظم نے مہنگائی پر نوٹس کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا اور یوں ہی چلتا رہا تو 2022 رواں سال سے بھی زیادہ خوفناک ہوگا۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے بجلی بھی   3  روپے  75پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

 نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں سماعت کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

The post ‏2021 مہنگائی کے حوالے سے ملک اور عوام کے لیے مشکل ترین سال رہا، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email