سانحہ سیالکوٹ ؛ وزیراعظم کے ملزمان کو سخت ترین سزا دلوانے کے احکامات

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ملزمان کو سخت ترین سزا دلوانے کے احکامات دیئے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن ویجے ویکراما سے ملاقات کی اورسیالکوٹ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پریانتھا کمارا کی تعزیت کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سری لنکن ہائی کمشنرکو پاکستانی عوام کی جانب سے غم و صدمہ کے جذبات سے آگاہ بھی کیا۔

 شہباز گل نے کہاکہ سانحہ سیالکوٹ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اورغم کی وجہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی لگاتار ڈائیریکٹ آپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب شاباش کے مستحق ہیں کے اس سارے واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان  گرفتار ہو چکے ہیں۔

 

The post سانحہ سیالکوٹ ؛ وزیراعظم کے ملزمان کو سخت ترین سزا دلوانے کے احکامات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email