خاتون کو آلو کے کھیت سے 50 سال قبل کھوئی انگوٹھی مل گئی

اسکاٹ لینڈ میں بوڑھی خاتون کو  آلو کے کھیت سے 50 سال قبل کھوئی ہوئی انگوٹھی مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے بین بیکلا میں ڈونلڈ میک فی نامی شخص نے شوقیہ طور پر دھاتوں کی نشادہی کرنے والا آلہ خرید رکھا تھا، ایک روز اس کی 86 سالہ پڑوسن پیگی میک سوین نے بتایا کہ 50 سال پہلے ان کے ایک کھیت میں آلو نکالتے ہوئے ان کی شادی کی انگوٹھی کھو گئی تھی۔

ڈونلڈ نے بتایا کہ بوڑھی پڑوسن کی بات سن کر اس نے کھوئی انگوٹھی کی تلاش کی ٹھانی، بوڑھی پڑوسن انہیں اس جگہ لے گئی جہاں کسی زمانے میں آلو کے کھیت تھے۔

ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے انگوٹھی کی تلاش میں 3 دن لگائے، اس دوران انہوں نے 70 گڑھے کھودے اور بالآخر انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔

انگوٹھی ملنے پر پیگی میک سوین پھولے نہیں سما رہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے مرحوم شوہر کی یاد ہے اور اب مرنے تک اسے پہنے رکھیں گی۔

The post خاتون کو آلو کے کھیت سے 50 سال قبل کھوئی انگوٹھی مل گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email