ڈی ایچ کیو اسپتال کا نرسنگ کاؤنٹر میدان جنگ بن گیا

پاکپتن میں ڈی ایچ کیو اسپتال کا نرسنگ کاؤنٹر میدان جنگ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تلخ کلامی پر نرسنگ اسٹاف میں جھگڑا ہوگیا اور خواتین نے ایک دوسرے پر بدترین تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق خواتین نرسز ایک دوسرے کے بال بھی نوچتی رہیں، چیخ وپکار سے مریض پریشان ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، فوٹیج میں نرسنگ اسٹاف کو جھگڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسپتال انتظامیہ تحقیقات کی بجائے واقعے کو دبانے میں مصروف ہے۔

The post ڈی ایچ کیو اسپتال کا نرسنگ کاؤنٹر میدان جنگ بن گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email