پاک ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستانی اسکوڈ آج بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کریں گے

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج شام کو کراچی میں بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کریں گے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریزکےلیے پاکستان میں موجود کھلاڑی تین روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے، کھلاڑیوں میں شاداب خان ، آصف علی ، حارث رؤف فخر زمان حیدر علی افتخار احمد ، خوشدل شاہ محمد حسنین ، محمد نواز ، عثمان قادر ، شاہنواز دھانی ، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

جبکہ کپتان بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بنگلہ دیش سے کراچی پہنچیں گے، ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں اور اسٹاف کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم دس دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ویسٹ انڈیز اسکواڈ 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 13 دسمبر سے شروع ہوگی۔

خیال رہے ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے فٹ ہوجائیں گے جس کی وجہ سے ان کا نام اسکواڈ میں شامل کیا گیا تاہم وہ اب تک ہمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کرسکے جس کے باعث وہ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔

The post پاک ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستانی اسکوڈ آج بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email