وزیر بلدیات سندھ سے مذاکرات کامیاب، بلدیاتی ملازمین نے ہڑتال ختم کردی

وزیر بلدیات سندھ ناصر حیسن شاہ سے کامیاب ہونے کے بعد ہی بلدیاتی ملازمین کی جانب سے ہڑتال ختم کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے گھر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اور شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ امپلا ئز یونین سندھ کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوگئے ہیں۔

کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم ہوئی اور میونسپل کارپوریشن حیدرآباد ومیونسپل کمیٹیز کے ملازمین کی جانب سے معمول کے مطابق کام شروع بھی کردیا گیا ہے۔

جنرل سیکریٹری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اکرم راجپوت نے کہا کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی مطالبات پر رضامندی کے بعد دہرنا ختم کیا ہے۔

اکرم راجپوت نے کہا کہ خزانہ آفیس سے تنخواہوں کے معاملے پر ضلعے سطح پر کیمٹیاں بنانے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خزانہ آفس سے تنخواہوں والے معاملے میں بھی روکاوٹیں ہیں انکو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذاکرات میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید نجم شاہ،وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی صغیر قریشی اور ارسلان شیخ نے بھی شرکت کی۔

The post وزیر بلدیات سندھ سے مذاکرات کامیاب، بلدیاتی ملازمین نے ہڑتال ختم کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email