سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی، 54 فیصد سے زائد شہری ویکسینیشن سے محروم

سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے سبب  54 فیصد سے زائد شہری ویکسینیشن سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگوانے والوں کی شرح 44.79 فیصد ہے جبکہ ویکسین کی ایک بھی ڈوز نہ لگوانے والے شہریوں کی شرح 54.08 فیصد ہے۔

سندھ کے 29 اضلاع میں 2 کروڑ 48 لاکھ 66  ہزار 366 کوروناوائرس ویکسین کی خوراک لگائی جا چکی ہے  جن میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ 20 ہزار 603 شہری پہلی  جبکہ 88  لاکھ 45 ہزار 763 شہری دونوں خوراک لگوا چکے ہیں۔

کراچی کے اضلاع سے 38فیصد ، حیدرآباد ڈیویژن کے 45.21فیصد ،سکھر ڈیویژن کے 44.97،میرپورخاص ڈیویژن کے 59.53 فیصد، شہید بے نظیر آباد ڈیویژن کے 44.30 فیصد اور لاڑکانہ ڈیویژن کے 52.06 فیصد شہریوں نے ابھی تک کورونا وائرس ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگوائی۔

سندھ میں کورونا  کی ایک خوراک لگوانے والے شہریوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 20 ہزار 603 ہے جن  میں سے  55 لاکھ 37 ہزار 368   لوگوں نے دوسری خوراک نہیں لگوائی ہے۔

سندھ میں کورونا ویکسین کی مکمل خوراک لگوانے والے شہریوں کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ 83 ہزار 235 ہے جو 45.92 فیصد شہریوں شرح بنتی ہے۔

سندھ میں 12 سال سے زائد عمر کے 3کروڑ 48 لاکھ 84 ہزار 688 افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف بنایا گیا ہے۔امسال 31 دسمبر تک 2 لاکھ 8 ہزار افراد کو کورونا ویکسین کا یومیہ ہدف طے کیا گیا ہے۔

The post سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی، 54 فیصد سے زائد شہری ویکسینیشن سے محروم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email