ذخیرہ مافیا سرگرم ،دالیں مارکیٹ سے غائب غذائی اجناس کی قیمتیں آسمان پرپہنچنےلگیں

 ذخیرہ مافیا نے دالوں،چاول ،چنے کی قیمتوں میں 40روپے تک کااضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈالر کی قدر میں اضافے سے دالوں اور دیگر غزائی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ  چینی بھی ہول سیل میں 1روپے مہنگی ہوگئی۔

مسورکی دال 15دن میں 35روپے مہنگی ہوکر195روپے فی کلو ہول سیل میں ہوگئی۔

کراچی گرورز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرؤف کے مطابق ماش کی دال 30روپے اضافے سے 240روپے فی کلو تک پہنچ گئی ،چنے کی قیمت میں 30روپے اضافے سے 230روپے فی کلو پرپہنچ گیا، مونگ کی دال 40روپے اضافے سے 150روپے فی کلو ہو گئی، باسمتی چاول بھی 40 روپے تک مہنگے ہو کر 160 روپے فی کلو ہو گے ہیں۔

عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ  ڈالر کی قدرمیں اضافے کااثرغذائی اجناس پرپڑاہے ،تاجر چاول کی سپلائی کم کرکے مڈل مین من مانی قیمتیں پرفروخت کیاجارہاہے۔

The post ذخیرہ مافیا سرگرم ،دالیں مارکیٹ سے غائب غذائی اجناس کی قیمتیں آسمان پرپہنچنےلگیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email