ایک پاکستانی نوجوان کا کامیاب بزنس مین بننے تک کا سفر

لاہور(نمائندہ خصوصی)کسی نے ٹھیک ہی کہا کہ کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے والا ایک عام آدمی ہوتا جس کی نظر عقاب جیسی اور پرواز شاہین جیسی ہوتی ۔یہاں کہانی شروع ہوتی ہے ایک پاکستانی نوجوان کی جو اپنے بہتر مستقبل کی خاطر اپنے اہل و عیال کے ساتھ کینیڈاہجرت کر گیا تھا۔ آپ نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف مارکیٹنگ کمپنیوں میں بھی اپنی جارحانہ خدمات سر انجام دیں۔ آپ کا خواب ایک کامیاب بزنس مین بننا تھا ،لہذا آپ نے اپنے مقصد کو پورا کرنے اور اپنی تجارتی سلطنت کو چلاانے کے لئے ان تھک محنت کی۔اور بے شک محنت میں عظمت ہوتی اور کامیابی انکا مقدر بنتی ہے جو اپنے خوابوں کو حقیقت میں سچ کرنا جانتے ہیں۔آج وہ کینیڈا پرائم مارکیٹنگ کے بانی ہیں اور اس کمپنی کو کینیڈا کی اعلی درجے کی مارکیٹنگ کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آپ نے 23 سال کی عمر میں اپنے کاروبار کی بنیاد رکھی۔

وہ محنتی اور باصلاحیت پاکستانی لڑکا فہد خان ہے جس نے اپنی سوچ کو حقیقت میں بدل دیا کامیابی کا یہ سفر آسان نہ تھا۔ اس سفر میں کانٹوں پر سے گزرنا پڑا تو کبھی ہار کو گلے لگانا پڑا مگر ان سب مشکلات کے باوجود کبھی امید کا دامن نہ چھوڑا۔ان کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ چالاک ہونا ضروری نہیں ہے۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ ان سے ایک دن آگے رہنا ہے لہذا ،وہ کبھی بھی مشکلات کا سامنا کرنے سے نہیں گھبرائے اور نہ کبھی شکست کو تسلیم کیا بلکہ ہر بار ایک نئے جذبہ کے ساتھ درپیش آنے والی مشکلات پر قابو پاتے گئے اور جستجو کے سفر میں ایک کامیاب ستارہ بن کر چمکتے رہے۔فہد خان اب بھی ترقی کی راہ پر کوشاں ہیں اور فہد خان کا یہ جذبہ اور عزم ان کی موجودہ پوزیشن کا کلیدی نکتہ ہے آپ نے نہ صرف اپنے لئے ایک عظیم ادارہ قائم کیا بلکہ ہر پاکستانی طالب علم کو کامیاب بنانے کا بیڑا اٹھایا

انہوں نے نوجوانوں کو مختلف کورسز کی تعلیم دینے کے لئے ایک ریسرچ سنٹر کی بنیاد رکھی۔ تاکہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کے زیور سے بھی آراستہ کیا جائے ۔ انہوں نے نوجوانوں کی شخصیت کو بہتر طور پر سنوارنے اور انہیں کامیابی کے سفر سے روشناس کرانے کےلئے بہت سی ورکشاپ کی میزبانی کی ہے۔ اور یہ انکی اعلی ظرفی کی اپنی مثال آپ ہے۔درحقیقت آپ زندگی کے ہر پہلو کے حقیقی گرو ہیں۔
[maxbutton id=”1″ url=”https://english.zealnews.net/2021/02/17/youth-can-do-miracles-with-right-direction-dose-of-motivation-fahad-khan/” ]

Print Friendly, PDF & Email