ٹھیکیداروں کی زیادتیوں سے تنگ خاتون نے خود کو آگ لگالی

سرگودھا: گلشن جمال میں ٹھیکیداروں کی زیادتیوں سے تنگ نورین نامی خاتون نے منگل بازار میں جگہ نہ ملنے پر خود کو آگ لگا لی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ مختلف علاقوں میں لگنے والے ہفتہ وار بازاروں میں کپڑے بیچ کر گزارہ کرتی ہیں۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ جبار، توصیف اور عابد نامی ٹھیکیدار مختلف بازاروں میں تنگ کرتے ہیں، تینوں ٹھیکیدار بھتہ وصول کرتے ہیں، نہ دینے پر سامان اٹھا دیا جاتا ہے، آج بھی سامان اٹھایا اور کہا کہ بے شک اپنے آپ کو آگ لگاو یا اپنے سامان کو۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ جسم کا 80 فیصد سے زائد حصہ جل چکا ہے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق دو ملزمان توصیف اور جبار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقع سزا دی جائے گی۔

چئیرمین پی ایچ اے محمود بخشکہنا ہے کہ بازار پی ایچ اے کی اراضی پر لگایا جاتا تھا جسے کچھ عرصہ قبل بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، تاہم پابندی کے باوجود کچھ افراد اس بازار کو بدستور غیر قانونی طور پر لگوا رہے تھے۔

محمود بخش کا کہنا ہے کہ انکوائری کر رہے ہیں، اگر اس واقعے میں پی ایچ اے کا کوئی آدمی ملوث پایا گیا تو سخت سزادیں گے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی خودسوزی کے پیچھے کیا محرکات ہیں اس کا تعین کیا جا رہا ہے، جس بھی کسی شخص سے تنگ آکر خاتون نے خودسوزی کی اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

The post ٹھیکیداروں کی زیادتیوں سے تنگ خاتون نے خود کو آگ لگالی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email