خیبرپختونخوا کے عوام اور بھٹو کا رشتہ تین نسلوں سے ہے ،آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور بھٹو کا رشتہ تین نسلوں سے ہے۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں شاندار جلسہ کرنے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کی اور آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کی تنظیم اور جیالوں کو کامیاب جلسے پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے جیالوں کے جذبہ اور محنت سے وزیر آعلی اور گورنر جیالا ہوگا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور بھٹو کا رشتہ تین نسلوں سے ہے ، بھٹو شہید کی طرح ان کے سیاسی جانشین عوام سے عشق کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہید حق نواز گنڈا پور اور حیات محمد شیرپاو ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ  قوم مایوس نہ ہو پیپلز پارٹی میدان ہے قوم کو کبھی مایوس نہیں کریگی ، پختون کو شناخت مل چکی پیپلز پختون نوجوانوں کو روشن مستقبل دے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری  کا مزید کہنا تھا کہ آج مجھے لاھور میں پشاور میں بھٹو کے نعروں کی گونج سنائی دی، جیئے بھٹو کا نعرہ ہماری طاقت اور مخالفین کیلئے مایوسی اور شکست کی علامت ہے۔

The post خیبرپختونخوا کے عوام اور بھٹو کا رشتہ تین نسلوں سے ہے ،آصف زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email