رواں برس کا مکمل سورج گرہن 4 دسمبر کو ہوگا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناساکاکہنا ہے کہ رواں سال کا مکمل سورج گرہن اس ہفتے ہوگا لیکن یہ برِاعظم انٹارکٹیکا کے علاوہ دنیا کے کسی حصے میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

4 دسمبر بروز ہفتہ کو ہونے والا سورج گرہن گرینج معیار وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا۔

جہاں دنیا کا بڑا حصہ سورج گرہن نہیں دیکھ پائے گا وہیں جنوبی ہیمسفیئر کےکچھ  حصوں بشمول آسٹریلیا، چلی اور نیوزی لینڈ میں جزوی طور پر دیکھاجاسکے گا۔

اگلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل 2024 سے قبل نہیں ہوگا جو اس ہفتے ہونے والے گرہن کے برعکس کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے کئی علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

تاہم یورپ میں اس صدی میں کوئی سورج گرہن متوقع نہیں۔

سورج گرہن تب ہوتے ہیں جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے اور دنیا پر اپنا سایہ ڈالتا ہے۔ اس کی متعدد اقسام ہیں جو کسی مقام سے سورج کتنا چُھپا ہوا دِکھتا ہے پر منحصر کرتی ہیں۔

مکمل سورج گرہن، جب چاند تھوڑے وقت کےلیے مکمل طور پر سورج کو چُھپا لیتا ہے،میں  تینوں اجرامِ فلکی کو ایک سیدھ میں ہونا چاہیئے۔

ایسا ہونے پر آسمان ناظرین کےلیے تاریک ہوجاتا ہے بالکل ویسے ہی جیسے طلوعِ آفتاب یا غروبِ آفتاب کے وقت ہوتا ہے۔ جبکہ چاند کے گِرد سورج باہری ماحول جِسے کورونا کہا جاتا ہے، دیکھاجاسکتا ہے۔

کورونا عموماً سورج کی چمک کی وجہ سے چُھپ جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک مظہر ’اینوئلر سولر ایکلپس‘ کہلاتا ہے جس میں چاند سورج سے معمولی چھوٹا لگتا ہے اور سورج کو مکمل طور پر ڈھانپنے میںناکام رہتا اور باہری طرف ایک چھلا چھوڑ دیتا ہے جِسے ’اینوئل رِنگ‘ کہتے ہیں۔

اگلا اینوئلر گرہن شمالی امریکا میں 14 اکتوبر 2023 کو متوقع ہے۔

The post رواں برس کا مکمل سورج گرہن 4 دسمبر کو ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email