ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی شہباز شریف سے ملاقات

ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے ماڈل ٹاﺅن میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کی  رہائش گاہ پر ملاقات کی  جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقا ت میں شہبازشریف نے ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ شہبازشریف نے ایرانی وفد کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل رضانذیری نے کہا کہ مجھے آپ کے پاس آنے میں تاخیر ہوئی لیکن آج ملاقات پر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔

ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری  نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان میں آئے ابھی 20دن ہوئے تھے کہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کا انتقال ہوا تھا، میں  جاتی امراءمیں میاں نوازشریف کے پاس انکی زوجہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے گیا تھا۔ یہ ہماری روایات ہیں جن کے تحت ہم گزشتہ کئی صدیوں سے قائم دائم چلتے آرہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر نےکہا کہ ہم آپکے اور ایرانی قوم کے شکر گزار ہیں ، ایران کا دورہ مجھے آج بھی یاد ہے۔

 شہباز شریف کا کہناتھا کہ میں ایران میں مشہد کے دورے پر صفائی سے بہت متاثر ہوا تھا ، میں نے مشہد کی صفائی کے متعلق وہاں کے افسران سے تفصیلی بریفنگ بھی لی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے لاہور میں باہمی اشتراک سے جدید طرز پر مذبح خانہ قائم کیا ، یہ پاک ایران دوستی کا  ثبوت ہے۔

The post ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی شہباز شریف سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email