سجل اور احد نے راہیں جدا کر لی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ نہ ہونے کی حقیقت بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی آج کل سجل علی اپنی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

فلم کے پریمیئر میں اداکارہ سجل علی کے ہمراہ اداکار بلال عباس کئی جگہوں پر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ سجل علے کے ساتھ اُن کے شوہر اور شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر ایک بار بھی نظر نہیں آئے اور نہ ہی اُن کی فلم سے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔

تاہم احد رضا میر اور سجل علی کے ایک ساتھ نظر نہ آنے کے سبب مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا صارفین کے تمام سوالوں کے جواب دے دیے۔

 سجل علی نے ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے۔

The post سجل اور احد نے راہیں جدا کر لی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email